اہم خبریں

راولپنڈی الیکٹرک بس پر نامعلوم افراد کا حملہ

راولپنڈی(اے بی این نیوز) راولپنڈی میں الیکٹرک بس پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملے کے وقت مسافروں کی بڑی تعداد بس کے اندر موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے دو بسوں پر موتی محل کے قریب پتھروں سے حملہ کیا گیا، پتھر لگنے سے الیکٹرک بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واقعہ سے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں جبکہ حملہ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ19 نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا، بس پر سفر کرنے کا کرایہ 20 روپے رکھا گیا ہے جبکہ خواتین، بزرگ شہریوں اور خصوصی بچوں کیلئے مفت سفری سہولت میسر ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کیلئے 4 روٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، پہلا روٹ صدر راولپنڈی سے قبرستان چوک، دوسرا فوارہ چوک سے براستہ لیاقت باغ اور ایئر پورٹ کورال چوک مقرر ہے۔

اسی طرح تیسرا روٹ صدر میٹرو سٹیشن سے منور کالونی براستہ تلسہ روڈ اور چوتھے روٹ پر مریڑ چوک سے موٹروے چوک براستہ پشاور روڈ الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں۔سابق انگلش کرکٹر روبن اسمتھ 62 سال کی عمر میں چل بسے

متعلقہ خبریں