اہم خبریں

عمران خان سے اگر آئندہ ملاقات نہ ہوئی تو احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا،سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ کسی بھی قیدی پر تشدد آئین اور قانون کے تحت ناقابلِ قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد سنگین جرم ہے اور کسی بھی قیدی پر اس کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔

سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اچھی ہے، جو بڑی خوشخبری ہے، اور یہ بھی اطمینان بخش ہے کہ ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج جاری تھا جبکہ سینیٹ کی کارروائی بھی تعطل کا شکار رہی۔ پارلیمنٹرینز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بھی احتجاج کیا، اور اعلان کیا گیا تھا کہ ملاقات نہ ہونے کی صورت میں اڈیالہ جیل کے باہر بھی مظاہرہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ملاقات نہ ہونے پر سخت تنقید کی جا رہی تھی، اور بانی پی ٹی آئی کے انسانی و قانونی حقوق پورے نہ ہونے پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے تھے۔ علی ظفر کے مطابق دباؤ اور تنقید کے باعث بالآخر ملاقات کرائی گئی، جو حکومت کا درست فیصلہ تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے امید ظاہر کی کہ اب وکلا اور سیاسی قیادت کی ملاقات بھی جلد کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلا قدم اٹھایا جا چکا ہے اور توقع ہے کہ اگلا قدم بھی آئے گا، تاہم اگر آئندہ ملاقات نہ ہوئی تو احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ

کہ کسی بھی شخص کو تنہائی میں رکھنا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستوں پر ناکے لگائے گئے تھے، تاہم قانونی اور سیاسی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے سہیل آفریدی کیلئے پیغام بھیج دیا، میر جعفر اور میر صادقوں کیلئے دو ٹوک پیغام دیدیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں