اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی چیئرمین کا فیصلہ کر دیا گیا ۔ بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔
بلال بن ثاقب3 سال کے لیے چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی تعینات۔
وفاقی کابینہ نے ورچوئل اثاثہ جات کے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب اپنی خدمات بلا معاوضہ فراہم کریں گے۔ بلال بن ثاقب کی تعیناتی ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025 کے تحت کی گئی۔
بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگاپاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کریپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی نگرانی کرے گی۔ بلال بن ثاقب کی تعیناتی سے پاکستان میں کریپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں میں شفافیت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے سہیل آفریدی کیلئے پیغام بھیج دیا، میر جعفر اور میر صادقوں کیلئے دو ٹوک پیغام دیدیا،جا نئے کیا















