اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کل انہوں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا تھا اور آج اس کا فائدہ ظاہر ہوا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ “دو قدم پیچھے اور ایک قدم آگے، یہی راستہ ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ملاقات میں بہنوں کا حق تھا، کیونکہ وہ غیرسیاسی ہیں اور ان سے یہ حق چھیننا مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں اور پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ صرف اصولی اور غیرسیاسی امور پر ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے سہیل آفریدی کیلئے پیغام بھیج دیا، میر جعفر اور میر صادقوں کیلئے دو ٹوک پیغام دیدیا،جا نئے کیا















