اہم خبریں

کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء کی فیلڈ مارشل سے ملاقات

راولپنڈی(اے بی این نیوز   )کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکاء کی آرمی چیف سے ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان آرمی ہمیشہ بہترین پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،،آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی، آرمی چیف نے عالمی سطح کے سخت ترین ملٹری اینڈورنس اور لیڈرشپ مقابلے میں ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ شرکاء نے جسمانی برداشت، تکنیکی مہارتوں اور ٹیم ورک کے وہ اعلیٰ معیار پیش کیے جو ہمیشہ سے پاکستان آرمی کی مضبوط روایت رہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیم کی محنت، لگن اور طویل تربیتی مراحل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے نہ صرف پاکستان آرمی بلکہ پوری قوم کا نام روشن کیا ہے، ملاقات کے دوران کیمبرین پیٹرول ٹیم کے شرکاء نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی نظم و ضبط، ایثار اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھیں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے سہیل آفریدی کیلئے پیغام بھیج دیا، میر جعفر اور میر صادقوں کیلئے دو ٹوک پیغام دیدیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں