راولپنڈی( انوار عباسی )عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ الحمدللہ ملاقات کامیاب رہی اور بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چار ہفتوں سے کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
عظمیٰ خان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نورین نیازی کے ساتھ پولیس کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بشری بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھنے کی بات بتائی۔ بانی نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ بار کونسلز کے انتخابات کے لیے حامد خان اور سلمان اکرم راجہ کو امیدوار چنا جائے اور محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے چاہئیں۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں احتجاج کیا جائے اور سہیل آفریدی کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے اظہار کیا کہ انہیں مکمل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور پارٹی لیڈرز کی این ڈی یو تقریب میں شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا۔ بانی نے کہا کہ جو لوگ اس تقریب میں گئے وہ پارٹی کے میر جعفر اور میر صادق ہیں اور پارٹی میں ان کی کوئی جگہ نہیں۔ علاوہ ازیں، افغانستان پر حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہونے کی تشویش بھی ظاہر کی گئی۔
عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سال سے آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اب پارٹی کا لائحہ عمل یہ ہے کہ منگل کو خاندان کے چھ ممبران ملاقات کریں گے اور جمعرات کو چھ پارٹی لیڈرز ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی آرڈرز موجود ہیں اور اگر عدالتی احکامات کے مطابق ملاقات نہ دی گئی تو خاندان اور پارٹی لیڈرز دھرنا دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم غلامانہ ذہنیت سے نہ نکلی تو مافیا ہمیشہ مسلط رہے گا۔ چینی، لینڈ اور ایکسٹینشن مافیا قوم کو غلام رکھنا چاہتے ہیں۔ آزادی ملتی نہیں، آزادی کے لیے لڑنا پڑتا ہے۔
آج ہم خاموش رہے تو ہماری نسلیں بھی غلامی میں جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کسانوں کے لیے گہری تشویش کیا۔ کسانوں کے مسائل حل نہ ہونا سنگین ناانصافی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں شدید ذہنی دباؤ کی شکایت۔ عظمی خانم نے کہا کہ ’’فزیکل ٹارچر سے زیادہ خطرناک مینٹل ٹارچر ہے‘‘ آئسولیشن سب سے بڑا ظلم ہے۔
بانی نے کہا کہ اگر ہمارے لیے آئین نہیں، تو پھر کوئی قانون ہم پر لاگو نہیں ہو سکتا۔ ملاقات روکنے پر بانی پی ٹی آئی شدید برہم ہوئے ۔ ایک سال میں دانستہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو مکمل آئسولیشن میں رکھا گیا۔
مزید پڑھیں :اہم ترین اجلاس،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ















