اسلام آباد (رضوان عباسی) انجنئیر امیر مقام نے آزاد کشمیر میں بروقت انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ، شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد، آزاد کشمیر میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے گاگلگت بلتستان میں 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے ، اخیالات کااظہار انجنئیر امیر مقام نے روزنامہ اوصاف اور اے بی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شاہ غلام قادر اپنی قیادت میں عوامی مسائل پر توجہ دیں گے اور ان کے حل کے لئے مؤثر اقدامات کریں گے۔ انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار اہم ہے اور اسے تعمیر و ترقی کی جانب رہنمائی فراہم کرنی چاہیے نہ کہ صرف تنقید کی طرف جانا چاہیے۔انجنئیر امیر مقام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح کے نظریے کے مطابق کام کیا ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن نے اپنی عوامی خدمت کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اہم ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں اسکولز اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں، جو عوام کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔انجنئیر امیر مقام نے آزاد کشمیر میں بروقت انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لئے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اور ان اقدامات کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔انجنئیر امیر مقام نے گلگت بلتستان میں نگران سیٹ اپ کے قیام کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹ اپ آئینی طریقہ کار کے مطابق انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کرے۔خیبر پختونخواہ میں گورنر راج کے حوالے سے انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ یہ صرف ایک آئینی آپشن ہو سکتا ہے جب صوبائی حکومت اپنے فرائض میں ناکام ہو جائے اور کوئی اور حل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اور حکومت کو عوامی مسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے نہ کہ صرف ایک قیدی کی رہائی کے لئے پورے صوبے کو تباہ کردینا چاہئے
مزید پڑھیں :پولیس کو کم عمر طلبہ کی گرفتاری اور ہتھکڑیاں لگانے سے روکدیا گیا















