اہم خبریں

بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا

بنگلہ دیش (اے بی این نیوز)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو قومی سلامتی قوانین کے تحت ‘وی آئی پی’ قرار دے دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔ نوٹیفکیشن صدر کے جانب سے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل (انتظامیہ) نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خالدہ ضیا کو اسپیشل سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2021 کے سیکشن 2(a) کے تحت وی آئی پی حیثیت دی گئی ہے، اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا چند روز سے ڈھاکا کے ایور کیئر ہسپتال میں متعدد صحت کے مسائل کے باعث زیر علاج ہیں، بی این پی کے وائس چیئرمین وکیل احمد اعظم خان نے کہا کہ خالدہ ضیا کی حالت بگڑ گئی ہے اور انہیں وینٹیلیشن پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔ اب کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا سوائے اس کے کہ پوری قوم سے دعاؤں کی درخواست کی جائے۔

مزید پڑھیں۔عدالت کا موٹر وے ایم ون پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روکنے کا حکم

متعلقہ خبریں