اہم خبریں

عدالت کا موٹر وے ایم ون پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روکنے کا حکم

پشاور(اے بی این نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے موٹر وے ایم ون پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روکنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں ایم ون موٹر وے ٹول ٹیکس اور ایم ٹیگ جرمانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔

عدالت نے ڈائریکٹر ریونیو این ایچ اے سے ٹول ٹیکس پالیسی طلب کر لی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 2024 میں ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا۔

عدالت میں ڈائریکٹر ریونیو موٹر وے نے کہا کہ 2024 میں پالیسی کے مطابق ٹیکس میں اضافہ کیا گیا، جس پر جسٹس نعیم انور نے ریمارکس دیے کہ پالیسی کے مطابق ایک سال میں چار دفعہ اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں۔سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

متعلقہ خبریں