اہم خبریں

کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

پاپوا نیوگنی (اے بی این نیوز)پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کپلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک خاتون کو دیکھا اور اس پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔

پولیس نے خاتون کو فوری طور پر بچا لیا تھا، خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کسی نے اسے گھونسہ مار کر زمین پر گرا دیا اور اس کا موبائل فون چھین لیا۔

واقعہ پیش آنے کے فوراََ بعد ہی کرکٹر کو گرفتار کر لیا تھا اور اگلے ہی روز ان کے خلاف ڈکیتی کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔

اس کے اگلے روز اسے باضابطہ طور پر ڈکیتی کے الزام میں چارج کیا گیا اور وہ 27 اگست کو جرسی کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوا، جہاں اس نے جرم کا اعتراف کیا۔

عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رائل کورٹ آف جرسی نے اس کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور اسے 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں