اہم خبریں

سابق وزیر اعظم کی حا لت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل ،جگر، گردے، پھیپھڑے شدید متاثر

ڈھاکہ(  اے بی این نیوز    ) بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی طبی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے ساتھ ان کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام سربراہ طارق رحمٰن کی ممکنہ واپسی سے متعلق سیاسی و قانونی سوالات بھی شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بی این پی کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ احمد اعظم خان نے بتایا کہ خالدہ ضیاء کی حالت گزشتہ رات سے تشویشناک ہے۔ ان کی سانس کی تکلیف بڑھنے پر انہیں سی سی یو سے آئی سی یو منتقل کیا گیا اور پھر ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے جگر، گردوں اور پھیپھڑوں کے مسائل شدید نوعیت اختیار کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں :قومی سلامتی کیلئے غیر منظور شدہ وی پی اینز کی فوری بندش ناگزیر

متعلقہ خبریں