اہم خبریں

وزیراعظم کی وطن واپسی،لاہور لینڈ کر گئے،نواز شریف سے اہم ملاقات متوقع

لاہور ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہباز شریف لندن کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ لاہور پہنچے جہاں سے وہ جاتی امراء جائیں گے، جہاں ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔اطلاعات ہیں کہ دونوں رہنما ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے، جہاں وہ حکومتی سرگرمیوں کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور آئندہ ہفتے کے لیے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دیں گے۔
مزید پڑھیں :مذاکرات کیلئے عمران کے 3 مطالبات سامنے آگئے،آپ بھی جا نئے

متعلقہ خبریں