اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفر خطرناک ہو گیا ہے، اس لیے حفاظتی اقدام کے طور پر سڑک بند کی گئی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر کرنا ضروری ہو تو دھیرے دھیرے اور احتیاط کے ساتھ ڈرائیو کریں۔ موٹروے پر موجود کوئیک ریسپانس ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور جیسے ہی دھند کم ہوگی اور حد نگاہ معمول پر آئے گی، سڑک کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹریفک اپ ڈیٹس اور موٹروے پولیس کے جاری کردہ اعلامیے باقاعدگی سے دیکھتے رہیں تاکہ محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :گورنر کے پاس چیف ایگزیکٹو کے خلاف چارج شیٹ موجود ہے، فیصل چودھری















