پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ٹورازم پولیس کے 162 اہلکاروں کو 6 مہینوں کی بقایاجات تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ٹورازم پولیس کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی، تاکہ اس شعبے میں تجربہ کار عملہ اپنی خدمات جاری رکھ سکے اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی،محمود اچکزئی کے بیان کے خلاف قرارداد پیش















