اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش کے جواب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے بنیادی نکات پیش کر دیے ہیں۔ تحریک نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں آئینی بالادستی، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔
تحریک کے نکات کے مطابق چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہائی دی جائے۔ 1973 کے آئین کو اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے اور پارلیمان کی مکمل بالادستی برقرار رکھی جائے۔ داخلی و خارجی پالیسیاں بھی پارلیمان کے ذریعے تشکیل پائیں اور ملک میں انسانی حقوق کو مؤثر طریقے سے بحال کیا جائے۔
مزید براں، تحریک نے مطالبہ کیا کہ میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے اور پیکا جیسے قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔ تحریک کا کہنا ہے کہ جیل میں ملاقاتیں ملکی اداروں کے خلاف سازش کے لیے نہیں بلکہ قانونی امور پر مشاورت کے لیے ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں :ایل پی جی مزید مہنگی















