اہم خبریں

26 نومبر والی تڑی لگائیں گےتو گورنر راج لگ سکتا ہے،فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے بھی خبردار کر چکے تھے کہ اگر 26 نومبر کی تاریخ والا دباؤ ڈالنے یا دھمکی دینے کی کوشش کی گئی تو اس کا ردعمل ضرور آئے گا، اور اگر سیاسی ماحول میں بدمعاشی کو فروغ دیا گیا تو گورنر راج جیسے اقدامات ناگزیر ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی قیادت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بات کریں، کیونکہ اہم معاملات کی کنجی صدر زرداری کے پاس ہوتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کی خواہش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرے، لیکن اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو گورنر راج محض ایک آپشن نہیں رہے گا بلکہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ فیصل کریم کنڈی ہی خیبر پختونخوا کے گورنر کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہیں، تاہم اگر قرعہ کسی اور نام کے حق میں نکلتا ہے تو وہ کسی صورت سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اگر کسی کو اب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو وہ خواہش بس دیوار سے ٹکرانے کے مترادف ہے، کیونکہ اس سے نہ کوئی فائدہ ملے گا اور نہ ہی حالات بدلیں گے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

متعلقہ خبریں