اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فاف ڈوپلیسی کے بعد اب انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے بجائے ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے اس فیصلے نے شائقین کرکٹ میں ایک نیا جوش پیدا کر دیا ہے۔
معین علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ان کے کیریئر میں ایک نئی شروعات کا وقت ہے اور وہ پی ایس ایل کے نئے دور کا حصہ بننے پر بے حد پُرجوش ہیں۔ ان کے مطابق پی ایس ایل اپنی بہترین کوالٹی، شاندار مقابلوں اور عالمی معیار کے ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار رہا ہے، یہاں کی کرکٹ نہایت اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے اور شائقین کا جذبہ بے مثال ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔
معین علی کا کہنا تھا کہ وہ ایک نئے اور خاص تجربے کے منتظر ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس سفر کی بہترین یادیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انشاء اللہ پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کے خلاف کیس، اہم موڑ سامنے آ گیا،جا نئے کیا















