اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ کی جانب سے اٹھائے گئے دائرہ اختیار سے متعلق اعتراضات پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے باضابطہ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
گزشتہ سماعت میں سہیل آفریدی کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی گئی تھی، مگر فیصلے کے مطابق وہ مقررہ مدت کے اندر جواب داخل نہ کر سکے۔ دوسری جانب شکایت کنندہ امیدوار شہرباز عمر ایوب کے وکیل یا نمائندے نے بھی کمیشن کے سامنے پیشی نہیں دی۔
تحریری فیصلے میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، تاہم کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات تحریری جواب میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اور مناسب مرحلے پر ان اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :2026 میں سونے کی قیمت کیا رہے گی،جا نئے تفصیلی رپورٹ















