اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

یو اے ای ( اے بی این نیوز    )متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے عام صارفین اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر اضافی بوجھ پڑنے لگا ہے۔ دسمبر 2025 کے لیے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں کے نرخ اوپر چلے گئے ہیں۔

تازہ اعلان کے بعد سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 206 روپے بنتی ہے۔ اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول اب 2.58 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جس کی پاکستانی قیمت تقریباً 197 روپے ہے۔

ڈیزل کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں اور نئی قیمت 2.85 درہم فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جو پاکستانی حساب سے تقریباً 218 روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں :آرمی چیف کی مدت ملازمت کو نومبر 2027 تک قانونی تحفظ حاصل ہے،وزیرقانون

متعلقہ خبریں