اہم خبریں

قومی دن پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

سعودی عرب(اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات کی قیادت نے قومی دن کے موقع پر سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے دو ہزار937 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے، اماراتی صدر نے ان قیدیوں پرعائد مالی جرمانے بھی ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، جو ان کی سزاؤں کا حصہ تھے۔

دبئی کے حکمران، نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف قومیتوں کے دو ہزار 25 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ دبئی پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر قیدیوں کی رہائی کےلیے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کردیا۔

جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ان کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، اچھے اخلاق اور اہلیت کے معیار کے مطابق کے بعد ان کا انتخاب کیا گیا۔ یہ سنگین جرائم میں ملوث نہیں اور اپنی سزا کا ایک حصہ پورا کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں سنیچر اور اتوار کے روز ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جب کہ یکم اور دو دسمبر کی تعطیلات پیر اور منگل کو ہوں گی۔ اس طرح یو اے ای کے شہری 4 چھٹیاں ایک ساتھ انجوائے کریں گے۔

مزید پڑھیں۔سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبیعت انتہائی ناساز

متعلقہ خبریں