اہم خبریں

تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات آگئے،جا نئے کیا

لاہور ( اے بی این نیوز      ) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ 2026 میں اساتذہ کے لیے لائسنسنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ لائسنس سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اساتذہ کے لیے لازمی ہوگا، جبکہ اس حوالے سے تیار کی گئی سمری منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع بھی لائسنس کی بنیاد پر مشروط ہوگی۔ تدریسی لائسنس حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا، اور ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ ہی لائسنس کے اہل ہوں گے۔ اس ٹیسٹ کا انعقاد پیکٹا کے ذمے ہوگا۔حکام کے مطابق لائسنسنگ سسٹم کا بنیادی مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور تعلیمی شعبے میں پیشہ ورانہ اہلیت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش

متعلقہ خبریں