اہم خبریں

بار بار چالان والی گاڑیوں کے مالکان کیلئے بری خبر،ان کو پیدل سفر کرایا جائیگا،6 ماہ قید،جا نئے مزید سزائوں بارے

لاہور (  اے بی این نیوز       ) پنجاب میں 60 سال بعد ٹریفک نظام میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے کے تمام شہروں میں ٹریفک سسٹم کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق جن گاڑیوں کے چالان بار بار ہوجاتے ہیں، انہیں اب نیلام کرنے کا اختیار دیا جائے گا تاکہ مستقل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو سختی سے روکا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو حتمی وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ون وے کی خلاف ورزی 30 روز کے اندر مکمل ختم کی جائے، ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔

ایک اور بڑے اقدام میں کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی سخت کر دی گئی ہے اور ایسے کیسز میں چھ ماہ تک قید کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے صوبے بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ بسوں کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی، جبکہ خطرناک ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سڑکوں کو محفوظ بنانا، حادثات میں کمی لانا اور شہریوں کو بہتر ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :موٹر سائیکل رکشوں کی سختی آگئی،پٹرول موٹر سائیکلوں کی تیاری بھی مرحلہ وار ختم

متعلقہ خبریں