اسلام آباد( اے بی این نیوز ) عمران خان کی صحت اور حفاظت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظرعلیمہ خان نے محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ 4 نومبر کے بعد سے اہل خانہ کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کرائی گئی، جس سے گھر والوں کے خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
علیمہ خان نے خط میں مطالبہ کیا کہ عمران خان کی صحت، حراستی حالات اور سیکیورٹی کے حوالے سے فوری وضاحت فراہم کی جائے، جبکہ اہل خانہ اور وکلا کو جلد ملاقات کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں، اس لیے پنجاب حکومت کو ان کی خیریت پر فوری اور واضح جواب دینا چاہیے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طویل خاموشی اور عدم رسائی کے باعث تشویش بڑھ رہی ہے اور ذمہ دار اداروں کو صورتحال پر شفاف مؤقف سامنے لانا چاہیے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات، عدالت نے نوٹس جاری کر دیا،جا نئے کس کو















