بورے والا( اے بی این نیوز ) زرعی یونیورسٹی کیمپس میں ہراسگی اسکینڈل کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وائس چانسلر نے پرنسپل ڈاکٹر ساجد محمود کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ اس کے بعد انتظامی امور کی نگرانی کے لیے ڈاکٹر زین العابدین کو نئے پرنسپل کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس کے ماحول کو محفوظ اور شفاف رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں، جبکہ نئے پرنسپل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملات کی ازسرِنو بہتری اور نظم و ضبط کی بحالی پر خصوصی توجہ دیں۔
مزید پڑھیں :سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک















