کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے دوران صورتحال تناؤ کا شکار رہی۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق کارکنان اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور جھنڈے اٹھائے پریس کلب کے باہر جمع تھے، جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔ گرفتاریوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے کارروائی کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں :سیاست میں بڑی تبدیلی















