اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات، عدالت نے نوٹس جاری کر دیا،جا نئے کس کو

اسلام آباد ( ے بی این نیوز    )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست وکیل فیصل ملک کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 3 دسمبر کو مقرر ہے بانی سے مشاورت کرنی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی عرصے سے ملاقات نہیں دی جارہی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر فیملی کو تشویش لاحق ہے۔
بانی کی لیگل ٹیم اور فیملی کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کل سماعت کرینگے۔

مزید پڑھیں :استعفیٰ منظور

متعلقہ خبریں