اہم خبریں

پاکستان کا خوف،بھارت کا وفد فرار،جانئے تفصیلات

لندن (اے بی این نیوز)آکسفورڈ یونین مباحثہ، بھارتی وفد پاکستان کے سامنے آنے سے گریزاں، مباحثے سے راہِ فرار اختیار کرلی

برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونین میں ہونے والے عالمی مباحثے میں بھارتی وفد اچانک شریک ہونے سے انکار کرتے ہوئے میدان چھوڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی سابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر حیات اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کر رہے تھے۔

پروگرام کے مطابق بھارتی وفد نے بھی مباحثے میں حصہ لینا تھا، تاہم عین وقت پر بھارتی شرکاء نے شرکت سے انکار کر دیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق، ٹی وی پر شور مچانے والے بھارتی رہنما آمنے سامنے بات کرنے سے گھبرا گئے اور بحث سے راہِ فرار اختیار کی۔

پاکستانی وفد نے مباحثے کے لیے مکمل تیاری کی ہوئی تھی اور مختلف عالمی معاملات پر مضبوط مؤقف پیش کرنے کے لیے موجود تھا، لیکن بھارتی وفد کے پیچھے ہٹ جانے سے یہ موقع ضائع ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی قیادت کی غیر سنجیدگی اور کمزور مؤقف کا مظہر ہے۔


مزید پڑھیں۔کوہستان سکینڈل ،اہم پیش رفت،بڑا ملزم گرفتار،جا نئے کون

متعلقہ خبریں