اہم خبریں

سہیل آفریدی کا 16 گھنٹے کا دھرنا،عمران خان سے ملاقات،اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

راولپنڈی (اے بی این نیو ز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مشال یوسفزئی اور پارٹی کارکن گورکھپور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ سہیل آفریدی نے کارکنوں کے ہمراہ گورکھپور کے مقام پر 16 گھنٹے دھرنا دیا۔

سہیل آفریدی اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پٹیشن دائر کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری، یہ صرف ایک رات تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکن بانی پی ٹی آئی کے لیے موجود رہے، لیکن تاحال ان کی خیریت سے متعلق ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی کے لیے ساری زندگی یہاں گزارنی پڑی تو ہم تیار ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری تربیت ایسی ہے کہ دھرنوں اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ کورٹ آرڈر کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں ملی، حتیٰ کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، جہاں وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کریں گے۔


مزید پڑھیں۔سابق وزیرِاعظم کی حالت تشویشناک ،آئی سی یو منتقل

متعلقہ خبریں