اہم خبریں

سہیل آفریدی کا دھرنا، اہم پیش رفت سامنے آگئی،جا نئے کیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز       ) اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھرنا مسلسل جاری ہے، تاہم صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اپنا نمائندہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پاس مذاکرات کے لیے بھیج دیا ہے،

اور اس وقت اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل عمران دھرنے میں موجود قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم نامہ دکھانے پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو دھرنا ختم کر دیا جائے گا، اور صورتحال کے مثبت حل کی امید بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں :دھرنا چھ گھنٹے سے جاری

متعلقہ خبریں