اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے، جہاں ایکس کے نئے شفافیت فیچر نے متعدد مشتبہ اکاؤنٹس اور منظم مہمات کا پردہ چاک کردیا ہے۔
تازہ انکشافات کے مطابق فتنہ الخوارج سے جڑے گروپس اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے درمیان رابطوں کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے منسلک کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف انتہا پسند بیانیہ پھیلا رہے ہیں، جبکہ متعدد اکاؤنٹس براہِ راست بھارت سے آپریٹ ہو کر پاکستان مخالف پروپیگنڈا چلا رہے ہیں۔
ترجمان افغان دفترِ خارجہ سے منسوب ایک اکاؤنٹ بھی بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ذریعے مسلسل گمراہ کن معلومات پھیلائی جارہی تھیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مخالف جھوٹے بیانیے کا تقریباً 90 فیصد حصہ دشمن ممالک کے ٹرول فارمز سے تیار اور پھیلایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آزاد بلوچ تحریک کے نام سے سرگرم کئی اکاؤنٹس بھی بھارت میں بیٹھ کر آپریٹ کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں :دھرنا چھ گھنٹے سے جاری















