اہم خبریں

بے نظیر تعلیمی وظیفہ اسکیم آگئی،جا نئے کون اہل اور اپلائی کرنے کا طریقہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے بے نظیر تعلیمی وظیفہ اسکیم کے تحت بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے سہ ماہی وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد مستحق خاندانوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور بچوں کے اسکولوں میں داخلے اور حاضری کو بہتر بنانا ہے۔ نومبر 2025 کے لیے تعلیمی وظائف کی رجسٹریشن اور ادائیگی کا عمل جاری ہے، اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی طور پر پروگرام میں رجسٹر کروائیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ
بچوں کی رجسٹریشن کے لیے والدین کو قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس جانا ہوگا۔ بچے کا ب فارم نادرا سے جاری شدہ ہونا ضروری ہے۔ وہاں سے جاری کردہ انرولمنٹ سلپ اسکول سے بھروا کر دوبارہ بی آئی ایس پی آفس میں جمع کروائی جاتی ہے۔ تصدیق مکمل ہونے پر بچے کا نام اسکیم میں شامل کر لیا جاتا ہے اور باقاعدہ وظیفہ جاری ہوتا ہے۔

اہلیت کے معیار
اسکیم میں صرف وہی بچے شامل کیے جاتے ہیں جن کے والدین بی آئی ایس پی کفالت پروگرام کے فعال مستفیدین ہوں۔
پرائمری میں داخلے کے لیے عمر 4 سے 12 سال،
سیکنڈری میں 8 سے 18 سال،
اور ہائر سیکنڈری میں 13 سے 22 سال کی شرط ہے۔

فہرست میں شامل ہونے کے بعد کم از کم 70 فیصد حاضری پر ہی سہ ماہی وظیفہ جاری کیا جاتا ہے۔

سہ ماہی تعلیمی وظیفہ

پرائمری سطح پر لڑکوں کے لیے 2500 روپے اور لڑکیوں کے لیے 3000 روپے مقرر ہیں۔
سیکنڈری سطح پر لڑکوں کے لیے 3500 روپے جبکہ لڑکیوں کے لیے 4000 روپے ہیں۔
ہائر سیکنڈری میں لڑکوں کو 4500 روپے جبکہ لڑکیوں کو 5000 روپے فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ پرائمری تعلیم مکمل کرنے والی لڑکیوں کو 3000 روپے کا خصوصی بونس بھی دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دھرنے کے مقام پر اچانک گیس پائپ لائن پھٹ گئی،جا نئے اپ ڈیٹ

متعلقہ خبریں