راولپنڈی ( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دھرنے کے مقام پر اچانک گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے بعد بڑی مقدار میں گیس تیزی سے لیک ہونے لگی۔ صورتحال بگڑنے پر موقع پر موجود پولیس افسران نے فوراً وزیر اعلیٰ کے سیکیورٹی عملے کو خطرے سے آگاہ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گیس لیکیج اتنی شدید ہے کہ اس کی آواز دور تک سنائی دے رہی ہے، جبکہ کسی بھی نقصان کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی اسٹاف کو فوری احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیدیا















