کابل ( اے بی این نیوز ) افغانستان کی سرزمین سے تاجکستان کے خاتلون ریجن میں واقع پہلے بارڈر گارڈ پوسٹ استقلال کے زیرِ انتظام ایل ایل سی شوہین ایس ایم کے ملازمین کے کیمپ پر مسلح حملہ کیا گیا۔
یہ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس میں گرینیڈ اور خودکار اسلحہ نصب تھا۔ حملے کے نتیجے میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی شہری ہلاک ہوگئے۔
تاجکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور افغانستان کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کے باوجود، افغانستان میں موجود مجرمانہ گروہوں کی جانب سے تخریبی کارروائیاں جاری ہیں۔
تاجک حکومت نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا اور افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں :بھارت افغانستان کے ذریعے اپنا آپریشن سندور چلا رہا ہے،رانا ثنا اللہ















