اہم خبریں

بھارت افغانستان کے ذریعے اپنا آپریشن سندور چلا رہا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالت تک پہنچانے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی اور وہ عناصر ہیں جنہوں نے انہیں 2018 میں اقتدار دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام چہرے اپنے انجام کو خود ہی پہنچیں گے، تاہم مسلم لیگ ن کی توجہ کسی کو انجام تک پہنچانے پر نہیں بلکہ ملک کو سنبھالنے پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومتی ترجیحات میں معیشت کو بہتر بنانا، ترقی کی رفتار بڑھانا اور عام آدمی کو ریلیف دینا شامل ہے۔ ان کے مطابق حالیہ کامیابیوں کے بعد دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، اور کوشش یہی ہے کہ ملک اپنے معاشی چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کے راستے پر گامزن رہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کرپشن رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں، اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے اپنا آپریشن سندور چلا رہا ہے اور وہاں فنڈنگ کر کے گمراہ کن سرگرمیوں کو ہوا دے رہا ہے، جبکہ پاکستان کسی بھی طرح افغانستان پر جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مدت پوری کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کسی دوسری جیل منتقل کرنے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ کو پرانی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں