اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کو پرانی عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کو جنوری کے آغاز میں جی 10 کی عمارت میں شفٹ کیا جائے گا، جبکہ فیملی کورٹس کو دسمبر کی چھٹیوں کے دوران ضلعی کچہری منتقل کرنے کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کو ہائیکورٹ کی منتقلی کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرانی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا۔ ان کے مطابق اس دورے کے دوران ہی ہائیکورٹ کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :29 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی















