اہم خبریں

کرکٹ میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کو 11 سال مکمل

آسٹریلیا(اے بی این نیوز)کرکٹ کے میدان میں میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعے کو 11 سال مکمل ہوگئے۔ 27 نومبر 2014 کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز میچ کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی، گردن کے پچھلے حصے پر گیند لگنے کی وجہ سے فلپ ہیوز کی موت واقع ہوگئی تھی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں فلپ ہیوز 63 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد کرکٹ میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جانے لگیں۔

افسوس ناک واقعہ کے بعد کن کشن کے حوالے سے قانون بنائے گئے، کن کشن متبادل کھلاڑی بھی متعارف کرایا گیا۔

مزید پڑھیں۔میانمار کی فوجی حکومت کا ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا اعلان

متعلقہ خبریں