اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اسلام آباد میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے اسلحہ کے لائسنس تھانے میں جمع کرا دیے گئے جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ سے رہا کر دیا گیا۔
فرخ کھوکھر کا کہنا ہے کہ انہیں اسلحہ کے بجائے جے یو آئی کا جھنڈا نہ اتارنے پر گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس اس خدشے کو مسترد کرتی ہے اور معاملے کو لائسنس کی جانچ پڑتال سے متعلق قرار دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کے پاس جیل میں پر تعیش سہولیات ہیں،خواجہ آصف کے انکشافات















