اہم خبریں

سہیل آفریدی کا دبنگ فیصلہ،اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا شیڈول،بڑے جلسے کا اعلان،جا نئے کب ہو گا

پشاور ( اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا حق استعمال کریں گے، لیکن کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ وہ اس راستے سے ہٹ جائیں، جو کسی صورت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی جماعت کے خاندان نے مشکلات برداشت کی ہیں، ایسے میں وہ خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتے۔

سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ تمام پارلیمنٹرین بانی کی بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شریک ہوں گے اور جو رکن اسمبلی یا سینیٹر اس احتجاج میں شریک نہیں ہوگا، اس کا نام عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، وہ ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیں :ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، جا نئے بائیک،کار کے جرمانوں میں ہزاروں روپے اضافہ

متعلقہ خبریں