اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی منامہ میں قصر القضیبیہ آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

منامہ( اے بی این نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی منامہ میں قصر القضیبیہ آمد۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد کی ملاقات ہو ئی۔
ملاقات میں خطے کی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر بحرینی قیادت کو سراہاپاک بحرین تجار ت کو 550ملین ڈالر سے ایک بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے بحرین کو سلامتی کونسل کی 2سالہ غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں :گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خصوصی پیغام آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں