اہم خبریں

پرتگال میں کاروبار کریں،رہائش اختیار کریں، جا نئے کیسے

اسلام آباد (   اے بی این نیوز     )اسلام آباد میں فلیئر انٹرنیشنل کی جانب سے سرمایہ کاری اور امیگریشن سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرتگال کے ماہرین نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو یورپ میں محفوظ، مستحکم اور بااعتماد سیٹلمنٹ کے مختلف مواقع سے آگاہ کیا۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہجرت کے تناظر میں پرتگال تیزی سے ان خاندانوں کی پہلی ترجیح بنتا جا رہا ہے جو اعلیٰ معیار کی تعلیم، بہتر تحفظ، مضبوط معاشی ماحول اور مستقبل کی عالمی رسائی کے خواہاں ہیں۔ گزشتہ برس رہائش اور شہریت سے متعلق پروگراموں میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھی ہے۔

سیمینار میں لیگل لیگیسی لا فرم کی بانی ادریانہ اسپانھولی اور ماریانا واز مارکیس نے پرتگال کے گولڈن ویزا، ڈی 7 پاسِو انکم ویزا اور ڈی 2 انٹرپرینیور ویزا کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرتگال دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے، کم قیام کی شرط رکھتا ہے اور پانچ سال میں شہریت کا واضح راستہ فراہم کرتا ہے۔

لنس کیپیٹل کے نمائندوں نے گولڈن ویزا کے لیے اہل سرمایہ کاری فنڈز متعارف کرائے، جو کم رسک کے ساتھ 5 سے 20 فیصد تک سالانہ منافع فراہم کرتے ہیں۔ کاسٹیلو کیپیٹل نے لزبن اور المادا میں لینڈ بیکڈ اور ایسیٹ بیکڈ رئیل اسٹیٹ منصوبوں پر بریفنگ دی، جو مکمل طور پر ریگولیٹڈ اور محفوظ سرمایہ کاری مانی جاتی ہے۔

ایف ایس لزبن کی جانب سے پاکستانی خاندانوں کے لیے مکمل ریلوکیشن سپورٹ سروسز بھی پیش کی گئیں، جن میں این آئی ایف رجسٹریشن، بینک اکاؤنٹ کھلوانا، بچوں کی اسکولنگ، ہیلتھ کیئر ایکسیس، گھر کی تلاش اور خریداری کے بعد انتظامی سہولیات شامل ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلیئر انٹرنیشنل کی سینئر کنسلٹنٹ وردہ ناصر نے کہا کہ پرتگال کے رہائشی پروگرام پاکستانی خاندانوں کو تعلیم، صحت، سرمایہ کاری اور کیریئر کے عالمی مواقع تک رسائی دیتے ہیں، جو انہیں دیرپا مالی استحکام اور بہتر مستقبل فراہم کرتے ہیں۔

تقریب میں کاروباری برادری، مالیاتی ماہرین اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پرتگالی ماہرین سے براہِ راست گفتگو اور سرمایہ کاری کے مختلف راستوں، امیگریشن تقاضوں اور طویل المدتی رہائش کی حکمتِ عملی کے بارے میں ملنے والی معلومات کو سراہا۔
فلیئر انٹرنیشنل نے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں ون آن ون مشاورتی سیشنز کے علاوہ کراچی اور یو اے ای میں بھی ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں :سونے کی قیمت بارے اپ ڈیٹ آگئی، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں