اہم خبریں

سونے کی قیمت بارے اپ ڈیٹ آگئی، جا نئے کیا

کراچی (   اے بی این نیوز     )سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کرتی رہی، جس سے مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔گزشتہ دو دن میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 10 ہزار روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ آج بھی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی تولہ نرخ بڑھ کر 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئے۔ اسی طرح دس گرام سونا بھی 1972 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ نظر آ رہا ہے، جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مجموعی مالیاتی ماحول پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر بڑھ کر 4165 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی، اور فی تولہ 60 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 5482 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :ریل میں سفر کرنے والے مسافر کیلئے نئے اور سخت احکامات جا ری، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں