اہم خبریں

شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک

بنکاک(اے بی این نیوز)جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔

انڈونیشیا میں لینڈسلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور کئی دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں تباہ ہو گئیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

انڈونیشین حکام نے ریسکیو آپریشنز شروع کر دیے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشیں جاری رہیں تو مزید لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ میں بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا ہے، جہاں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور متعدد سڑکیں زیرِ آب آ گئی ہیں، ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے مصروف ہیں۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید بارشیں جنوب مشرقی ایشیا میں آنے والے مون سون سیزن کا حصہ ہیں، آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں۔دبئی ائیر شو حادثہ: آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس کی خریداری معطل کر دی

متعلقہ خبریں