اہم خبریں

دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی فہرست جاری، پہلا نمبر کس کا رہا؟

لندن(اے بی این نیوز)قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار، 5سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئی۔

فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025کے لیے دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی۔

دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی درجہ بندی میں ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے گئے۔ ائیر لائنز کے اسکور وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے اعتبار سے برابر وزن کے حامل ہیں۔

قطر ائیر ویز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں۔سرکاری میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طالبات کو دھچکا، نئی داخلہ پالیسی جاری

متعلقہ خبریں