اہم خبریں

پولیس اور پی ٹی آئی قیادت کے مذاکرات کامیاب،عمران خان کی بہنوں کا دھرناختم

راولپنڈی(اے بی این نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہنوں کی جانب سے گورکھپور کے مقام پر کارکنوں کے ہمراہ دیا جانے والا دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ابتدائی مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں علیمہ خان ، علامہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی،پولیس کے علیمہ خان ،علامہ ناصر عباس اور پی ٹی ائی قیادت سے ابتدائی مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ کچھ دیر بعد دھرنا ختم کردیا جائے گا ،پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی 27 نومبر اور پھر آئندہ منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کروائی جائے گی۔

پولیس سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں گاڑی میں بیٹھ گئی اور قافلے کی صورت میں اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئیں۔

مزید پڑھیں۔مغربی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں