کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6,601 روپے اضافے سے 374,280 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 99 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 142 ڈالر فی اونس ہو گئی۔















