اہم خبریں

لندن میں بڑا حادثہ،150 فائر فائٹرز مصروف،ہنگامی الرٹ جاری

لندن (اے بی این نیوز ) لندن میں آتش بازی کے سامان کے ایک بڑے گودام میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ تین چوتھائی عمارت لمحوں میں لپیٹ میں آگئی۔

تقریباً 150 فائر فائٹرز اور 25 فائر انجن موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن 8 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ گودام میں آتش بازی کا سامان اور گیس سلنڈر بڑی تعداد میں موجود تھے، جن کے پھٹنے سے اب تک تقریباً 80 دھماکوں کی آوازیں سنی جا چکی ہیں، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے قریبی گھروں کو خالی کرانے میں مدد فراہم کی جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت تین اسکولوں کو بھی فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔آگ پر قابو پانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں جبکہ علاقے میں ہنگامی الرٹ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات؟مذاکرات اور دھرنا جاری، پہلا دور ناکام،علامہ راجہ ناصر عباس بھی پہنچ گئے

متعلقہ خبریں