اہم خبریں

فٹ بال کا بادشاہ، رونالڈو کے گول نے دھوم مچادی،دنیا ورطہ حیرت میں،جا دائی گول

پرتگال (  اے بی این نیوز     )کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور شاندار کارنامہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے، جہاں ان کے جادوئی انداز میں کیے گئے گول کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں مقبول یہ پرتگالی اسٹار فٹبال میں اپنی مہارت اور فٹنس کے باعث ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں، اور 40 سال کی عمر میں بھی ان کی پھرتی نوجوان کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔

گزشتہ روز سعودی پرو لیگ میں النصر اور الخلیج کے درمیان میچ کے دوران رونالڈو نے اوورہیڈ بائیسیکل کک کے ذریعے حیران کن گول اسکور کر کے شائقین کو ایک بار پھر اپنا دیوانہ بنا دیا۔ ان کا یہ منفرد اور دل موہ لینے والا اسٹائل دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کے فٹبال فینز کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مزید پڑھیں :سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

متعلقہ خبریں