راولپنڈی ( اے بی این نیوز )تین ملکی سیریز میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پتھم نسانکا سری لنکا کی کامیابی کے مرکزی کردار رہے، جنہوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح تک پہنچایا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ سکندر رضا اور رائن برل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 37، 37 رنز کی اہم اننگز کھیلیں، تاہم ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔ سری لنکن بولرز میں مہیش تھکشینا اور ہسارنگا نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکا نے ہدف کا تعاقب انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں 146 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔
مزید پڑھیں :وٹس ایپ، اپنی مرضی کے چیٹ تھیمز اور وال پیپرز بنا ئیں،جا نئے کیسے















