اہم خبریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،برانڈ ایمبیسیڈر کون، جا نئے

ممبئی (  اے بی این نیوز     )سابق بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے اس اعلان کو اپنی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے جاری کیا۔

روہت شرما اپنی شاندار بیٹنگ اور لیڈرشپ کی بدولت اس عالمی ایونٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ آئی سی سی کے مطابق شرما نوجوان کھلاڑیوں اور شائقین کے درمیان ٹورنامنٹ کی رسائی بڑھانے میں مدد کریں گے۔

برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر وہ پروموشنل مہمات، ویڈیو پیغامات اور تقریبات میں حصہ لے کر عالمی کرکٹ فینز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ روہت شرما نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعث فخر ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے یادگار تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں :سیمنٹ مہنگا ہو گیا،مختلف شہروں میں جا نئے فی بوری قیمت

متعلقہ خبریں