کراچی ( اے بی این نیوز )ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ شمالی شہروں میں فی بوری اوسط قیمت 1365 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے، جبکہ جنوبی شہروں میں اوسط قیمت 1440 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کی نسبت معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1355، گوجرانوالہ میں 1400، سیالکوٹ میں 1350، لاہور میں 1410، فیصل آباد میں 1340، سرگودھا میں 1350، ملتان میں 1389، بہاولپور میں 1400، پشاور میں 1353 اور بنوں میں 1300 روپے رہی۔
جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1373 روپے، حیدرآباد میں 1427، سکھر میں 1500، لاڑکانہ میں 1407، کوئٹہ میں 1490 اور خضدار میں 1443 روپے رہی۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل جاری رہا۔
مزید پڑھیں :ملتان سلطانز کے حوالے سے علی ترین کا انقلابی فیصلہ ،جا نئے کیا















